لاہور: مختلف علاقوں میں آج بھی موسلا دھار بارش

August 29, 2016

لاہورمیں آج پھردوپہر کے وقت موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا ،کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ۔

لاہورمیں صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے، جو گرج کے ساتھ دوپہر کے وقت برسے تو ہر سو جل تھل ایک ہو گیا ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ، مسلم ٹاؤن ، فیصل ٹاؤن ، گلبرگ ، ٹاؤن شپ سمیت کئی علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی ، سڑکوں اور گلیوں بازاروں میں پانی بہہ نکلا ۔

بارش ہوئی تو ساتھ ہی کئی علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی،بارش کے دوران کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ،کئی علاقوں میں ٹریفک بھی جام ہو کر رہ گیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

محکمہ موسمیات نے جاری کے مزید دو روز جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واسا سمیت شہر اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔