ترک حکومت نے کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ کرلیا

August 30, 2016

ترک حکومت نے امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو نظرانداز کرتے ہوئے کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق امریکی حمایت یافتہ کرد ملائشیا کے پیچھے ہٹنے کے انکار پر مزید حملے کیے جائیں گے۔

ترک افواج نے شام میں کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کر رکھا ہےجبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے ترکی کے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ترک افواج کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں دوران 61 حملے کیے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا جاسکتا حملوں میںکس گروپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔