بلوچستان میں پولیو مہم کا دوسرا روز

August 30, 2016

بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق مہم کوئٹہ کےعلاوہ پشین،ژوب،زیارت،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ڈیرہ بگٹی ،نصیرآباد،جعفر آباد،موسی خیل،خضدار،لسبیلہ،جھل مگسی اورشیرانی میں چلائی جارہی ہے۔

پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلارہے ہیں، روا ں مہم کے دوران سولہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسےبچاو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔