پاکستان ویمن بیس بال ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں حصہ لے گی

August 31, 2016

پاکستان ویمن بیس بال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے کل جنوبی کوریا روانہ ہو گی، کھلاڑی پر عزم ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے دنیا کو حیران کر دیں گی۔

ملک میں خواتین ایک دہائی سے بیس بال کھیل رہی ہیں،لیکن انہیں ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع پہلی بار مل رہا ہے، کوریا میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے کھلاڑی پرجوش ہیں۔

فیڈریشن تسلیم کرتی ہے کہ ابھی ویمن بیس میں بہت محنت کی ضرورت ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ کھلاڑی فائٹ کریں گی ۔

12 ٹیموں کا میگا ایونٹ 3 سے 11 ستمبر تک جنوبی کوریا میں کھیلا جائے گا، افتتاحی روز پاکستان ویمن ٹیم میزبان جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی۔