جی ٹوئنٹی ممالک سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے کام کریں، چینی صدر

September 04, 2016

چین کے شہر ہینگ زہو میں جی ٹوئنٹی ممالک کا سربراہ اجلاس جاری ہے ، اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جین پنگ کا کہنا تھا کہ جی ٹوئنٹی ممالک مربوط پالیسیاں بنائیں اور تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔

امریکی صدر براک اوباما، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ کینیڈا ، ترکی کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔