دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ویسٹ انڈیز کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

September 24, 2016

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان امارات میں کھیلی جانےوا لی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس براتھ ویٹ نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیزکیخلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ آج ہمارے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر سیریز میں واپس آئیں گےاور پاکستان کو کم سے کم اسکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے اور پر عزم ہیں،آج کی پچ بیٹنگ کے لئےسازگار ہے زیادہ سے زیادہ مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی ٹیم کو برقرار کھا گیا ہے جس نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دی تھی اس میچ کے لیے گرین شرٹس ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، عمر اکمل، بابر اعظم، محمد نواز ،عماد وسیم، وہاب ریاض، حسن علی اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اسی ٹیم کو برقرار رکھاگیاہے،ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان کارلوس براتھ ویٹ، سموئیل بدری، ڈیوائن براوو، جانسن چارلس، آندرے فلیچر، ایون لیوس، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، نکولس پوران، مارلن سموئل اور جیروم ٹیلر شامل ہیں۔