شہباز شریف کی قومی ٹیم کو ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد

September 25, 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویسٹ انڈیز کے خلا ف د وسرے ٹی 20میچ اور سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکبادپیش کی ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹی20 کی عالمی چیمپئن کو شکست دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز سے ٹی20 سیریز جیت کر قوم کو تحفہ دیا ہے۔

وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ٹی 20 عالمی چیمپئن کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ کھلاڑیوں نےکرکٹ کے تمام شعبوںمیں شاندار کار کر دگی دکھا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتی ہے۔