کانپور ٹیسٹ: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف 215رنز کی برتری

September 25, 2016

بھارت نے رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 262 رنز پرآوٹ کر کے 56 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

جواب میںبھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر159رنز بناکر اہنی سبقت215رنز کردی ہے۔دوسری اننگز میںوجے64اور پوجارا50رنز پر ناٹ آ وٹ ہیں۔

بھارت نے پہلی اننگز میں318رنزبنائے تھے۔ بھارت کیپہلی اننگ میں 56 رنز کی برتری کا تمام ترکریڈٹ جدیجا اور ایشون کو جاتا ہے، جنہوں نے بالترتیب5 اور4وکٹیں حاصل کیں۔