لیاری ندی سے ملنے والی لاشوں کی شناخت،تینوں سگے بھائی تھے

September 26, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پراناگولیمار کے رہنے والے تین سگے بھائیوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ،لیاری اور ملحقہ علاقوں سے گینگ وار کے خاتمے کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گلبہار اور شیرشاہ تھانوں کی حددو لیاری ندی کے کنارے سے تین افراد کی لاشیں ملی تھیں،تینوں کی شناختکاشف ،ثاقب اور عاشق کے ناموں سے ہوئی تھی،اتوار کو انکشاف ہوا کہ تینوں آپس میں حقیقی بھائی تھے، مقتولین کی ماں سنگین بی بی پرانا گولیمار کی رہائشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ علاقائی عہدیدار بھی ہیں،سنگین بی بی کے مطابق مقتول کاشف ایک بچے کا باپ تھا جبکہ ثاقب کے دو بچے تھے اور عاشق کی اگلے ہفتے شادی ہونے والی تھی لیکن شادیانے بجنے سے پہلے ہی اسکا جنازہ اٹھا،انکا کہنا تھاکہ انہوں نے لیاری گینگ وار کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیا لیکن بدلے میں انھیں کیا ملا،انہوں نے بتایا کہانکے خاندان کو 2009میں گھر کو آگ لگا کر بے دخل کر دیا گیا تھا، شہر میں تین برس سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اور پولیس حکام کا یہ دعویٰ ہے کہ لیاری سے گینگ وار کا خاتمہ کر دیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود تین حقیقی بھائیوں کا اغوا کے بعد قتل ہوجانااعلیٰ پولیس حکام کے دعوؤں کی قلعی کھول دینے کے لیئے کافی ہے۔