عوام تحریک انصاف کا رائیونڈجلسہ کامیاب کروائیں‘ ممتاز اختر

September 26, 2016

سرگودھا (نمائندہ جنگ)سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ملکی معاشی ترقی جمود کا شکار ہے ۔محکمے کرپشن کی وجہ سے تباہی کا شکار ہیں ۔کرپشن کے خاتمہ کیلئے پی ٹی آئی روز اوّل سے برسر پیکار ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کرپٹ عناصر قانون کے شکنجے میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ملک بیرونی قرضوں کے نیچے دبتا جارہا ہے۔ 30 ستمبر کے روز پی ٹی آئی کے پر امن جلسہ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے مضر اثرات قوم کے سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ عوام کرپشن کو روکنے کیلئے پی ٹی آئی کے اس رائیونڈ جلسہ کو کامیاب کروائیں۔