امریکی ریاست میری لینڈمیں الٹی دکھائی دینے والی کار کی دھوم

September 27, 2016

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے جدید دور میں دنیا بھر کی کئی معروف کمپنیاں اپنی نت نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ماڈلز کی گاڑیاں متعارف کرواکر دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں تاہم امریکا کی سڑکوں پر الٹی دکھائی دینے والی کار نے نا صرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ شائقین اس گاڑی کے بنانے والی کی مہارت دیکھ کر داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔جی ہاں،ویڈیو میں نظر آنے والا یہ سین کوئی فلمی نہیں بلکہ امریکی شہر بالٹی مور سے تعلق رکھنے والے معروف انجینئر جیف کا تخلیق کردہ ایسا شاہکار ہے جس نے لوگوں کی توجہ سمیت لی ہے۔اس دلچسپ اور الٹی دکھائی دینے والی کارکی رفتار 90میل فی گھنٹہ ہے اور اس کو دو مختلف گاڑیوں کے پرزوں سے بنایاگیاہے۔واضح رہے جیف اس سے پہلے بھی کئی انوکھی گاڑیاں بنا چکے ہیں۔