شرانگیز تقاریر کا مقدمہ، خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز بری

September 27, 2016

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نصیر الدین نے شرانگیز تقاریر کے مقدمے میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو بری کردیا ہے۔گزشتہ روز مولانا عبدالعزیز کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے مولانا عبد العزیز کو چالان میں بے گناہ قراردیدیا ہے جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد شرانگیز تقاریر کے مقدمے سے مولانا عبدالعزیز کو بری کر دیا ہے جبکہ ددھمکیاں دینے کے مقدمے میں مدعی کو 28 ستمبرکیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ مولانا عبدالعزیز کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دو مختلف مقدمات درج ہیں۔