چین میں دریا کی لہر ایسی کہ سب کچھ بہا لے گئی!

September 27, 2016

لہر ایسی کہ سب کچھ بہا کر لے گئی ، چین میں دریا کی طاقتور لہر نے حفاظتی دیوار پار کر لی، لہر سے بچنے کیلئے کسی دوڑ لگائی تو کوئی پانی کے ساتھ ہی بہہ گیا۔

چین کے صوبے زجیانگ میں واقع دریائےQiantangمیں سال میں ایک بار پیدا ہونے والی اونچی اور تیزرفتار لہروں کا نظارہ کرنے کیلئے سینکڑوں افراد جمع ہوئے کہ اچانک آنے والی ایک طوفانی لہر نے وہاں کھڑے تمام افراد کو پیچھےبھاگنے پر مجبور کردیا، کوئی بچ گیا تو کوئی لہر کے ساتھ ہی بہہ گیا،