کراچی :کچرا اٹھانے کیلئےرکشہ ڈمپر سروس شروع

September 27, 2016

ڈمپر، اور ہیوی ڈیوٹی مشینری کے بعد صفائی کے لیے رکشہ بھی تیار کیا گیا ہے، کراچی کے علاقے محمود آباد، طارق روڈ اور گلشن اقبال میں کچرے کو اٹھانے کے لیےرکشہ ڈمپر سروس شروع کی گئی ہے۔

لاہور میں کچرا صفائی مہم سے متاثر ہوکر اب کراچی میں بھی کچرا اٹھانے کے رکشہ تیار کیا گیا ہے،کچرے کو دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے رکشے چلائیں جائیں گے۔

رکشہ ڈمپر کے ذریعے تنگ گلی سے کچرا جمع کیا جائے گا،رکشہ ڈمپرمحمود آباد، طارق روڈ اور گلشن اقبال میں شروع کی جائے گی۔

ترجمان انتظامیہ ضلع وسطی کے مطابق تنگ گلیوں کی صفائی کویقینی بنانے کیلئے اس فارمولے پر کام کیا ۔ ڈپٹی میئربلدیہ عظمی کراچی ارشد وہرہ نے کچراگاڑیوں کا افتتاح کیا۔

کچرا گاڑیوں میں 4عددر کشا اور 3عدد سوزکیاں شامل ہیں، کچرا اٹھانے والی سوزوکی میں1000 کلوگرام جبکہ رکشہ میں400 کلو گرام کچرا اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے۔