این اے81 سے ہزاروں کارکن رائیونڈجائیں گے، شہباز کسانہ

September 29, 2016

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے رہنما شہباز کسانہ نے کہا ہے کہ این اے81 سے ہزاروں کارکن ایک بڑے کارواں کی شکل میں رائیونڈجائیں گے۔حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ حکومتی جبر وتشدد ہمارے ارادے متزلزل نہیں کر سکتا ۔ پرامن جلسہ جلوس ہر جماعت کا جمہوری حق ہے۔ کارکن تمام رکاوٹیں عبور کر کے اپنے قائد کے حکم پررائیونڈ پہنچیں گے۔ پاکستان میں وسائل کی نہیں بلکہ غیرت مند قیادت کی کمی ہے۔