مودی سرکار کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، آغا رحیم جعفری

September 29, 2016

کراچی (پ ر) تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے چیئرمین آغا رحیم جعفری نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا دل ہے مودی سرکار کشمیر کو حاصل کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ہم اپنی جان دیں گے مگر کشمیر کا ایک انچ بھی انڈیا کو نہیں دیں گے شیعہ قوم کا ہر ایک عزا دار پاک فوج کے ساتھ ہے محرم الحرام میں انڈیا کے ایجنٹوں پر کڑی نظر رکھی جائے انڈیا کے ایجنٹ محرم میں دہشت گردی پھیلا سکتے ہیں ملک بھر میں مجالس و جلو س کی حفاظت کیلئے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔