ہال ارکان کی تعداد کے لحاظ سے چھوٹا پڑ گیا

September 29, 2016

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کاسٹی کونسل ہال ارکان کی تعداد کے لحاظ سے چھوٹا پڑ گیا ۔ بدھ کو اجلاس میں اراکین ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر بیٹھنے پر مجبور تھے، بعض ارکان نے شہر کے کسی دوسرے مقام پر نیا ہال تعمیر کرنے پر زور دیا۔