لنگر اور نیاز کے کھانوں اور سبیلوں پر پابندی عائد

September 30, 2016

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)محرم الحرام کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کی چیکنگ کے بغیر لنگراور نیازکے کھانوں اور سبیلوں کے مشروبات کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی ہے یہ پابندی ممکنہ دہشت گردی کے خدشہ کے تدارک کی خاطر لگائی گئی ہے اور اس بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب کے ذریعے تمام ضلع حکومتوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ہدایت کی گئی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کیلئے فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو لنگر نیاز اور سبیلوں سے سیمپل بھی حاصل کریں گی ۔