آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ نماز جمعہ کے مقامات پر سیکیورٹی اقدامات فول پروف بنائے جائیں۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ مرکزی مساجد، امام بارگاہوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں، نماز جمعہ کے اجتماعات کے اطراف اسنیپ چیکنگ، گشت کو ٹھوس بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کو مربوط اور موثر بنایا جائے، سیکیورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بریفنگ لازمی دی جائے، صوبے بھرمیں ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑے جائیں اور ایس ایچ اوز کو ڈیوٹی پوائنٹس پر چیکنگ کا پابند بنایا جائے۔