کوئٹہ : کرانی روڈ پر بس پر فائرنگ، 4خواتین جاں بحق

October 04, 2016

کوئٹہ میں کرانی روڈ پر بس پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 4خواتین جاں بحق ہوگئیں، واقعے میں ایک مسافر زخمی بھی ہوا ہے۔

ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا، چلتی بس پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4مسافر خواتین جاں بحق ہوئی ہیں جبکہ ایک مسافر زخمی ہوا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، علاقے میں واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جاں بحق خواتین کی لاشوں اورزخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔