شمالی شام میں بم دھماکے ، 25 باغی ہلاک

October 06, 2016

شام کے شمالی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 25باغی ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکا شام اور ترکی کی سرحد کے نزدیک حلب کے مغربی علاقے میں ہوا، مانیٹرنگ گروپ کے مطابق دھماکے میں ترک حامی باغی مارے گئے۔ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک ہو نے والے زیادہ تر باغیوں کا تعلق ایک گروپ فیلک ال شام سے ہے۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔