علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں میں داخلے

October 20, 2016

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیمسٹر خزاں کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ لیٹ فیس کے ساتھ 21 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کے خواہش مند طلباءو طالبات داخلہ فارم ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بنگلہ نمبر 26/2 سول لائن بلمقابل پی ٹی سی ایل ٹاور حیدرآباد کے علاوہ قائم کیے گئے سیل پوائنٹس سے حاصل کرسکتے ہیں۔