راج ناتھ نے فواد خان کی فلم ریلیز کرانیکی یقین دہانی کرادی

October 20, 2016

پاکستانی اداکارفواد خان کی بالی وڈ فلم "اے دل ہے مشکل" کی بھارت میں ریلیز ہونے کی اُمید پیدا ہوگئی ہے ۔

فواد خان کی فلم ریلیز ہونے کے امکان سے ہدایتکارکرن جوہر کی مشکلیں کم ہونے کا امکان ہے ۔بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم کو پُرامن طریقے سے ریلیز کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ نے فلم اور ٹی وی پروڈیوسرز کی تنظیم کے صدر مکیش بھٹ کو ملاقات کے دوران فواد خان کی فلم کی ریلیز کی یقین دہانی کروائی۔