شجر کاری: وقت کی ناگزیر ضرورت

October 21, 2016

آبادی بڑھنے کی وجہ سے جہاں دیگر کئی اقسام کے مسائل کا سامنا ہے وہیں ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ اس کے باعث عوام انواع و اقسام کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کمی ہے۔ شہروں سے ملحقہ جنگلات کاٹ کر ہائوسنگ اسکیمیں بنائی جا رہی ہیں۔ ہمیں ادراک ہونا چاہئے کہ درخت آکسیجن فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار اور انسان دوست بنائے رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ اس لئے ہم میں سے ہر کسی کو انفرادی طور پر ماحول کو خوشگوار اور انسان دوست بنانے اور شجر کاری کے فروغ کے لئے کوشش کرنی چاہئے اور کم از کم اپنے گھروں میں ایک ایک درخت ضرور لگانا چاہئے۔
(تابینہ عابد)
tabinaabid769gmail.com

.