کراچی : فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق

October 21, 2016

کراچی کے علاقے شفیق کالونی میں واقع فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور شدید زخمی ہو گئے تھے جو اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔