اٹلی میں ملازمین سے متعلق نئے قانون پر یونینوں کا احتجاج

October 21, 2016

اٹلی میں وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ملازمین سے متعلق نئے قانون کےخلاف احتجاج کیلئے یونین نے ملک بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے ہڑتال کردی۔

ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ ،اسکولوں اور کچھ ائیر پورٹ سروسز بھی متاثر ہیں ، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا بھی سامنا ہے، مختلف یونینیں وزیر اعظم کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرہی ہیں۔

نئے قانون سے کمپنیوں کو فائدہ پہنچیے گا اور وہ فل ٹائم ملازمین کی جگہ عارضی ملازمین کو ملازمت دیں گے ، ہڑتال کے سبب ملک بھر میں ریل اور میٹرو سروسز بھی متاثر ہیں۔