پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آخری روز مندی، 255پوائنٹس کی کمی

October 22, 2016

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام بھی مندی پر ہوااور 100انڈیکس 3بالائی حدسے نیچے گرکر 41200 پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 44ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔جمعہ کو کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس میں 254.52 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے 100 انڈیکس 41545.95 پوائنٹس سے کم ہوکر 41291.43 پوائنٹس پرآگیا۔مارکیٹ سرمائے میں 44 ارب 22 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار 340 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 84 کھرب 73 ارب 71 کروڑ 59 لاکھ 88 ہزار 81 روپے سے کم ہوکر 84 کھرب 29 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ 97 ہزار 741 روپے رہ گیا۔جمعہ کومارکیٹ میں 52 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز 56 کروڑ 19 لاکھ 25 ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو 18ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔مجموعی طورپر 438 کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے 169 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 258 میں کمی اور 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔