پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں بوگس ووٹ کاسٹ ہوئے،قاری محمد عثمان

October 22, 2016

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ پوری سرکار ی مشینری ،حکمران جماعت کے ارب پتی بیورو کریٹس کے مقابلے پر پی ایس 11 شکار پور کے ضمنی انتخاب میں بے سر و سامانی کے عالم میں 27400 ووٹ حاصل کرنا جمعیت علماء اسلام سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی اور اللہ کی غیبی مدد ہے،حکمران جماعت کی جانب سےسرکاری ملازمین،مشینری کے استعمال اور خواتین کے ذریعہ بوگس ووٹ استعمال کرنے کے باوجود 8 ہزار کے لگ بھگ جعلی ووٹ کی برتری کامیابی نہیں، بلکہ آئندہ کے لئے سندھ میں موجودہ پیپلزپارٹی سے نفرت کا اظہار ہے، وہ پی ایس 11 شکار پور کی انتخابی مہم میں شر کت کے بعد کراچی واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لئے آئے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں کارکنوں علماء کرام اور طلباء کے وفود سے گفتگو کررہے تھے،قاری محمد عثمان نے کہا کہ اسی طرح پولنگ کے دوران سرعام لائن میں کھڑی خواتین میں مبینہ طور پرفی کس 5 سے 10 ہزار روپے تقسیم کرائے گئے ان کا ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے اور دوران پولنگ مرکزی وصوباء الیکشن کمیشن کو شکا یات پر مبنی درخواستیں بھیجی گئ ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جلد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔