بدین : میکے جانے پر ناراض شوہروں کا ساتھیوں سیمت سسرا ل پر حملہ

October 22, 2016

بدین (نامہ نگار)بدین میں میکے جانے پہ ناراض شوہر بھائیوں نےساتھیوں سمیت بیویوں سالی اور ساس پہ تشدد کر کے انہیں شدید زخمی کر دیاوزخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق چوبیس سالہ شریمتی ناجو اور اسکی بہن اٹھارہ سالہ بھیمی کو گزشتہ روز اسکے والدین اپنے گھر لےآئے تھےجس پہ انکے شوہر بھائی ناراض تھے جنہوں نےساتھیوں کے ہمراہ سسرال پہنچ کر بیویوں اور ساس کو زدوکوب کیا اس موقع پہ لاٹھیاں لگنے سے تینوں خواتین زخمی ہو گئیں تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی خواتین کو اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔