سیوریج کا مسئلہ

October 22, 2016

حکومت سندھ کی ذاتی توجہ محلے کی دیرینہ مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ ہمارے علاقے سیکٹر 13-Aگلزار ہجری اسکیم33میٹرویل تھری ابوالحسن اصفہانی روڈ)میں سیوریج لائن گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہے۔ واٹر بورڈ اور مقامی یونین کونسل کے دفتر میں یاددہانی کرائی مگر نتیجہ نہیں نکلا۔ اب بے حد مجبور ہوکر حکومت سندھ سے التماس ہے کہ اس مسئلے کا فوری مستقل حل نکالا جائے۔گٹر کا پانی میں مصروف سڑک پر جمع ہے اور بہہ رہا ہے جس سے راہ گیروں کو چلنے میں شدید مشکل ہے۔ جبکہ تعفن اور بدبو کی وجہ سے اہلِ علاقہ کا جینا اجیرن ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اہل محلہ خود بھی مقامی یونین کونسل21(سابقہ11)اور29(سابقہ12) گلشن ٹائون ڈی ایم سی چکر لگالگا کر تھک گئے ہیں۔ درخواست ہے کہ اس مسئلے پر خصوصی توجہ دےکر جلد از جلد حل کرائیں ۔
(انجینئر سید جاوید زاہد۔کراچی)

.