کرکٹ آسٹریلیا کا آئندہ سال دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان

October 22, 2016

کینبرا ( نیوز ایجنسیز) کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ برس دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی ٹیم 22 فروری کو ایڈیلیڈ میں سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے اگلے روز بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔امکان ہے کہ کینگروز قائد اسٹیون اسمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر آئی لینڈرز کے خلاف آخری ٹیسٹ نہ کھلیں۔ سی اے کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 22 فروری کو سری لنکا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی اور 23 فروری کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ کے درمیان 15 سے 16 گھنٹوں کا گیپ ہو گا، اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کرنا ہو گا۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 23 فروری سے 27 فروری تک پونے، دوسرا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک بنگلور، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مارچ تک رانچی جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 مارچ تک دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔