چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میںامریکی صدرکی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس گلابی روشنی سے جگمگا اُٹھا۔
دنیا بھرمیں چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے لیے اکتوبر کا پورا مہینہ مختص کیا گیا ہے۔آگاہی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز امریکی صدر کی رہائشگاہ وائٹ ہاؤس مخصوص گلابی رنگ کی روشنیوں سے نہا گیا۔
اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے ارد گردسیکڑوں کی تعداد میں افراد جمع ہوئے اور روشنیوں سے جگمگاتے وائٹ ہاؤس کے نظارے کا لطف اْٹھایا۔