اسد علی جونیجو مسلم لیگ(ق) کےبلامقابلہ صدر منتخب

October 23, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسد علی جونیجومسلم لیگ(ق)کے بلامقابلہ صدر جبکہ محمد طارق حسن کو 3سال کے لئے جنرل سیکریٹری کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ دیگر عہدیداروں کی نامزدگی کا اختیار جنرل کونسل نے متفقہ طور پر اسد جونیجو اور طارق حسن کو سونپ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر ندیم ایڈوکیٹ، چوہدری اسلم، محمد صادق شیخ، شکیل احمد، محمد اکرم قریشی نے کاغذات نامزدگی کی وصولی جانچ پڑتال اور واپسی کے بعد ان عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کیا۔