ساڑھے 3 برس میں ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، شہباز شریف

October 23, 2016

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران ہر شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج وطن عزیز پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ پر امن ،محفوظ اور خوشحال ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ(ضیاء ) کے سربراہ اور رکن قوممی اسمبلی اعجاز الحق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔یہ منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔سی پیک سے نہ صرف ملک خوشحال ہوگا بلکہ خطہ پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کے در پے ہیں۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کا جواز نہیں۔انہوں نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو غیر جمہوری اور غیر اخلاقی قرار دیا۔