چارسدہ: فائرنگ میں اسپیشل برانچ پشاور کا انسپکٹر جاں بحق

October 24, 2016

چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پشاور میں تعینات اسپیشل برانچ کے سب انسپکٹر اکبر علی جا ں بحق ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ چارسدہ کے علاقہ سردریاب روڈ پر پیش آیا،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔سب انسپکٹر اسپیشل برانچ پشاور میں تعینات تھے اور اپنی ڈیوٹی پر جارہے تھے ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔