جمعیت طلباء اسلام کی پیغام امن کانفرنس کی تیاریاں مکمل

October 25, 2016

پشاور ( نیوزڈیسک ) جمعیت طلباء اسلام نے پیغام امن کانفرنس کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں‘ دینی مدارس ‘ سکولوں‘ کالجوں اور جامعات کے طلباء کو اجتماع کی دعوت پہنچانے کے ساتھ ساتھ دینی و عصری تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم کرنے اور تشہیری سلسلہ بھی عر وج پر پہنچ گیا ہے ‘ اس سلسلے میں جمعیت طلباء اسلام ضلع پشاور کے صدر حافظ حمد اللہ عزیزی ‘ جنرل سیکرٹری رفیق خلیل‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجد علی اور سیکرٹری اطلاعات وسیم سجاد چمکنی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جے ٹی آئی کے صوبائی و ضلعی عہدیداروں کی قیادت میں پشاور سے کانفرنس میں شرکت کیلئے کارکنوں کا قافلہ صبح نوبجے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ رنگ روڈ سے روانہ ہوگااس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے ‘ ضلعی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پیغام امن کانفرنس دین کے دشمنوں اور سیکولر لابی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ‘ انہوں نے کہاکہ جے ٹی آئی اسلام دشمنوں کی سازشوں کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔