انوشکا شرما کی کافی ود کرن شو میں شرکت سے معذرت

October 25, 2016

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے شوکافی ود کرن کے سیزن 5 میں مہمان بننے سے انکار کردیا۔بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایتکار کرن جوہر نے فلم اے دل ہے مشکل میں ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن اب انوشکا نے کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے کرن جوہر کے مشہور شوکافی ود کرن میں میزبان بننے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی شہ سرخیوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے اور ویرات کوہلی کے معاشقے کے بارے میں کسی قسم کے سوال کا جواب دینے سے کتراتی ہیں اسی لیے انہوں نے ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور ٹی وی شو کافی ود کرن کے سیزن 5 میں مہمان بننے سے انکار کردیا ہے جس پر ہدایتکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں انوشکا شرما ، ایشوریا رائے بچن ، رنبیر کپور اور فواد خان نے مرکزی کردار ادا کریں گے۔