راحت فتح علی خان اور صدف کنول پنجابی فلم بالو ماہی میں ایکسا تھ نظر آئینگے

October 25, 2016

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور ماڈل صدف کنول پنجابی فلم بالو ماہی میں سینما اسکرین پر اکھٹے پرفارم کرتے نظر آئیں گے ،یہ فلم فروری میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔ فلم بالو ماہی کی بیشتر فلمبندی کراچی اور لاہور کے بعض مقامات پر کی گئی ہے۔ فلم کا میوزک موسیقار ساحر علی بگا کا تیار کردہ ہے ۔ جبکہ فلم کے مرکزی کردار عینی جعفری اور اداکار عثمان خالد پرفارم کررہے ہیں ۔ فلمی حلقوں میں فلم سے اچھی توقعات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ منفرد فلم بتائی جارہی ہے۔