قائد اعظم ٹرافی،کامران اکمل کی سنچری،واپڈا کو کامیابی دلادی

October 26, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ میں منگل کو واپڈا نےکامران اکمل کی سنچری کی بدولت پشاور کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔کامران اکمل نے 116ناٹ آئوٹ رنز163گیندوں پر بنائے۔ان کی اننگز میں 14چوکے شامل تھے۔ عدنان رئیس نے69 رنز بنائے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم میںہونے والے اس میچ میں کامران اکمل نے پہلی اننگز میں بھی74 رنز بنائے تھے۔ فاسٹ بولر محمد آصف نے چار وکٹ حاصل کئے تھے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سوئی سدرن اورکراچی بلیوز کا میچ ڈرا ہوگیا۔ کراچی نے دوسری اننگز میں سات وکٹ پر 448 رنز بنائے۔فضل سبحان نے 149رنز بنائے۔ان کی206 گیندوں کی اننگز میں سولہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سعود شکیل نےبھی سنچری اسکور کی۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پی آئی اے نے راولپنڈی ریجن کودوو کٹ سے ہرادیا۔ آغا صابر نے72 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں لاہور وائٹس اور کے آر ایل کا میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا۔ رضوان حسین نے126 رنز بنائے۔