پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 5 بھارتی فوجی ہلاک

October 26, 2016

ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کئی بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔

اس سے قبل آج بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید جبکہ 8زخمی ہوگئے تھے۔