ٹنڈو الہ یار ، ایپکا کی احتجاجی ریلی

October 27, 2016

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سےاپنے مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب کے سامنے ضلع صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محمدنواز کالرو،جنرل سیکرٹری عبد العزیز گھرانو،نعیم جروار،انورکلیم کی قیادت میں محکمہ روینیو ، ہیلتھ ، ایجوکیشن،محکمہ روڈز،پاپولیشن و دیگر اداروںکے ملازمین نے ٹنڈو آدم روڈ سے پریس کلب ٹنڈوالہ یار تک ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سن کوٹہ بحال کر کے انتقال کرجانے والے ملازمین کے بچوں کو نوکری فراہم کرے اور نائب قاصد و دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی اقدامات کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔