کینیڈا ،یورپی یونین تجارتی معاہدے پر تعطل برقرار

October 27, 2016

کینیڈا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے پر بیلجیئم کی جانب سے اب بھی تعطل برقرار ہے، اہم اجلاس میں کوئی بھی اہم فیصلہ نہ ہونے پر کینیڈین وزیر اعظم نے بیلجئم کا دورہ منسوخ کردیا۔

یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان تجارتی معاہدے پر ہونے والی انٹرا گورمینٹل مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے،جس کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے برسلز کا دورہ منسوخ کردیا۔

کینیڈین وزیر اعظم کے دورے کے دوران یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان اہم تجارتی اور معاشی معاہدہ پر دستخط ہونے تھے، یورپی یونین حکام نے دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے، دو دنوں سے برسلز میں جاریمذاکرات میں معاہدے پر موجود تعطل کو ختم کئے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔