محراب پور : عدالتی حکم کے باوجود شہر میں شراب کی فروخت جاری

October 28, 2016

محراب پور(نامہ نگار) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شراب کی فروخت پر پابندی اور شراب خانے بند کرنے کے حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت شہر میں پہلے کی طرح جاری ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما ندیم غوری،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مجاہد بدرالدین سومرو کے مطابق پولیس کی سرپرستی میں شراب کی فروخت بدستور جاری ہے بلکہ حکومتی پابندی کا شکار پان پراگ،گٹکا اور دوسری مضرصحت اشیاء کی کھلے عام فروخت بھی ہو رہی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ ایس ایس پی اور آئی جی سندھ اس بات کا نوٹس لیں۔