جموں کشمیر کی لیجنڈ گلوکارہ راج بیگم 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

October 28, 2016

لاہور (خالد محمود خالد)جموں و کشمیر کی ملکہ ترنم اور لیجنڈ گلوکارہ راج بیگم سری نگر میں 89سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔وہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھیں۔1927ء میں پیدا ہونے والی راج بیگم کو 2002ء میں ان کی کارکردگی کے صلے میں بھارت کا سب سے بڑا "پدم شری"اور 2013ء کا "سنگیت ناٹک اکیڈمی" ایوارڈ بھی دیا گیا۔راج بیگم نے اپنی گلوکاری کا آغاز بچپن میں ہی شادی بیاہ میں گانے سے کیا اور رفتہ رفتہ وہ کشمیر کی مقبول ترین گلوکارہ بن گئیں۔تقسیم کے بعدجب ریڈیو سری نگر کا آغاز ہوا توانہوں نے اس میں ملازمت اختیار کر لی۔ان کے گیت جموں کشمیر کی تین نسلوں کے پسندیدہ گیتوں میں شمار ہوتے ہیں۔