سعودی عرب میں اداکار کو کافر قرار دینے والے امام کو سزا

October 31, 2016

سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک اداکار کو کافر قرار دینے والے مسجد کے امام کو 45 دن کی سزاسنا دی۔

عربی نیوز چینل کے مطابق امام مسجد نے گزشتہ سال جون میں جمعے کی تقریر میں اداکار القصابی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مختصر کپڑے پہنتا ہے اس لئے وہ کافر ہے۔

عدالت نے امام مسجد کو ڈیڑھ ماہ کی سزا سناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے۔