وائٹ ہاوس کا انتقال اقتدار کے مراحل کا اعلان

November 01, 2016

امریکی قصرصدارت وائٹ ہاوس نے انتقال اقتدار کے مراحل کا اعلان کردیا۔جوکہ انتخابات میں کامیابی کے سرکاری اعلان کے بعد شروع ہوگا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاوس کے چیف ڈیجیٹل آفیسرنے بتایاکہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 45ویں صدر کو ” ڈیجیٹل چابیاں“ یعنی ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس کے پاس ورڈز منتقل کئے جائیں گے ۔

صدر اوباما نے اپنے دور صدارت میں ٹوئٹر کا بھرپوراستعمال کیا اورکئی مواقع پر انہوں نے صحافیوں کو بائی پاس کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں تک اپنے پیغام پہنچانے کیلئے اس میڈیم کا استعمال کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے اسنیپ چیٹ اوریوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کو بھی بخوبی استعمال کیا۔اس عرصہ میں انتظامیہ نے تقریباً30ہزار پیغامات ٹوئٹر کے ہینڈل سے جاری کئے جبکہ ویڈیوپیغامات کا دورانیہ بھی ہزاروں گھنٹے بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر پوٹس اور وائٹ ہائوس کے فالوورز کی تعداد بالترتیب گیارہ اور بارہ ملین ہے۔