نئی فینٹسی فلم’ونڈر وومن‘کادوسرا ٹریلرجاری

November 04, 2016

مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ونڈر وومن کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’ونڈر وومن‘کادوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔

چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھومتی ہے جو دور دراز جزیرے پر پرورش پاتی ہے، تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔

150ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔