اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

December 01, 2016

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہوکر 108 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 رروپے 78 پیسے ہوگیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ کم ہوکر 104 روپے 82 پیسے پر آگیا ہے، جس کی وجہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 3 روپے 78 پیسے ہوگیا ہے۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ڈالر کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف ایکشن کے آغاز پر چند دنوں میں روپے کی قدر میں بہتری ہونا شروع ہوجائے گی۔