ضلع مٹیاری میں جرائم کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری

December 02, 2016

ہالا(نامہ نگار) عوام کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوںکے خلاف آپریشن جاری ہے مٹیاری میں قیام امن کیلئے مخدوم ہاؤس میڈیا اور پولیس نے بھر پور تعاون کیا ہے۔ہالا اولڈ میں رئیس مسعود مہدی کی جانب سے ایس،ایس،پی ملک ظفر اقبال اعوانکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئےڈی، ایس،پی ہیڈ کوارٹر اکبر سموں اور دیگر افسران کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبالاعوان نے کہاکہ ہالا، مٹیاری، نیو سعیدآباد، اڈیرو لعٰل، بھٹ شاہ،ہالا اولڈ سمیت ضلع میں جرائم ہیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں کامیابی میڈیا منتخب قیادت کے علاوہ پولیس کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے۔ امن وامان کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئےقومی شاہراہ سمیت تمام تھانوں کی محافظ پولیس ہائی الرٹ ہے۔شہری بلا خوف وخطر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی،جی،سندھ کی ہدایت پرپہلی بار پولیس میں میرٹ پر بھرتیوں سے سفارش اور مداخلت کے کلچر کو نظر انداز کیا گیا ہے۔تقریب سے عبدالکریم میمن،مسعود مہدی،رستم،سموں اور دیگر سماجی وشہری رہنماؤں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ پر ایس،ایس،پی اور مٹیاری پولیس کا شکریہ ادا کیا۔