کیٹن جیننگز اور ڈاسن کی انگلش ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت

December 02, 2016

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت سے آخری2ٹیسٹ کیلئے سکواڈ میں نئے اوپنر کیٹن جیننگز اور آل رائونڈر لیام ڈاسن کو شامل کرلیا ہے۔ 24سالہ جیننگز، حسیب حمید کی جگہ لیں گے جو موہالی ٹیسٹ میں انگلی ٹوٹنے کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈاسن کو لیفٹ آرم سپنر ظفر انصاری کی جگہ بلایا گیا، وہ وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔ انگلش ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ ظفر انصاری بدستور بھارت میں ہی طبی امداد حاصل کرتے رہیں گے، ان کی انگلینڈ واپسی8دسمبر کو ہوگی۔